اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کو بنیادی اشیاءکی فراہمی کیلئے درخواست مسترد کر دی ، زبردست ریمارکس جاری کر دیئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کی وباءکے دوران شہریوں کو بنیادی اشیاءکی فراہمی سے متعلق درخوات ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مستردکر دی ہے اور ساتھ میں زبردست ریمارکس بھی جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبااورمسئلہ ہے، یہ درست نہیں کہ ریاست شہریوں کے مسائل سے آگاہ نہیں، حالات کی سنگینی کاتقاضاہے ریاست کی پالیسی میں مداخلت نہ کی جائے، قومیں مشکل وقت میں متحدہوجاتی ہیں ،ہم آج بھی نہیں، کئی ممالک میں اتناسخت لاک ڈاو¿ن ہوا کہ وہاں کرفیو ہے، ریاست کے پاس کم وسائل ہیں، بطورشہری ذمہ داری پوری کرنی چاہیے ۔