پاکستانی ڈراموں کی معروف ترین اداکارہ کو کینسر ہو گیا

پاکستانی ڈراموں کی معروف ترین اداکارہ کو کینسر ہو گیا
پاکستانی ڈراموں کی معروف ترین اداکارہ کو کینسر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تصدیق ہوئی میرے علاج کو 4 دن گزر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے، ساتھ ہی نادیہ جمیل نے تمام تر خواتین کو سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا۔نادیہ جمیل نے کہا کہ اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں، اب میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہوں اور میں بہت مثبت محسوس کر رہی ہوں۔

مزید :

تفریح -