وزیر اعظم ہاوس کے سامنے شہری کی خودکشی کی کوشش، جانبر نہ ہوسکا، وجہ کیا بنی؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ہسپتالوں میں توجہ نہ دیئے جانے کے دعوے عام ہوتے ہیں لیکن اب ایک شہری نے وزیراعظم ہائوس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوگئی تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔
ملک عمران نامی صارف نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیر اعظم ہاوس کے سامنےشاہراہ جمہوریت پر فیصل نامی شہری نے خودکشی کی کوشش کی ، گیٹ نمبر دو کے سامنے فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی، اس کے قریبی عزیز کا پولی کلینک ہسپتال میں علاج میں غفلت برتی گئی‘۔
وزیر اعظم ہاوس کے سامنے فیصل نامی شہری کی خودکشی کی کوشش،،
— *ملک عمران* (@malikimran1981) April 3, 2020
گیٹ نمبر دو کے سامنے فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی،،زرائع
فیصل کے قریبی عزیز کا پولی کلینک ہسپتال میں علاج میں غفلت برتی گئی، pic.twitter.com/ra31NFVh4I
بعدازاں سینئر صحافی اعزاز سید نے بتایا کہ اپنے آپ کو آگ لگانے والا راولپنڈی کا شخص مقامی ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔شہریوں نے بتایا کہ پیدل آیا تھا اور چند ہی سیکنڈز میں جل گیا۔
ایک اور صارف نے بھی دوسری طرف سے یہی ویڈیو شیئرکی تاہم انہوں نے کورونا کے ٹیگز بھی استعمال کیے جس سے یہ شبہ ہوتا ہے کہ شاید کورونا وائرس کے علاج میں تحفظات دور نہ ہونے پر شہری نے اہم قدم اٹھایا۔
اسلام آباد:وزیر اعظم ہاوس کے سامنے فیصل نامی شہری کی خودکشی کی کوشش،،
— Zalland Khattak (@Zalaand) April 3, 2020
گیٹ نمبر دو کے سامنے فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی،،زرائع
فیصل کے قریبی عزیز کا پولی کلینک ہسپتال میں علاج میں غفلت برتی گئی،،زرائع #CoronavirusPandemic #COVID2019 #CoronaVirusPakistan pic.twitter.com/GutVvHskIu
اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ انصاف اب لوگوں کے سامنے ناانصافی دیکھ رہا ہے ، اسے اور اس کی فیملی کو کسی بھی قیمت پر انصاف دیں۔