پاکستان کا وہ صوبہ جہاں وفاقی حکومت نے بلاآخر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان کا وہ صوبہ جہاں وفاقی حکومت نے بلاآخر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا
پاکستان کا وہ صوبہ جہاں وفاقی حکومت نے بلاآخر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ نے خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ خیبرپختون خوا حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاون پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے خیبرپختون خوا میں تعینات ہوگی۔

مزید :

قومی -