بابراعظم کراچی کنگز کو چھوڑیں گے یا نہیں؟ خود ہی بتا دیا

بابراعظم کراچی کنگز کو چھوڑیں گے یا نہیں؟ خود ہی بتا دیا
بابراعظم کراچی کنگز کو چھوڑیں گے یا نہیں؟ خود ہی بتا دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کو چھوڑ کر کسی دوسری ٹیم میں جانے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے سوشل میڈیا پر اظہر علی کیساتھ سیشن میں کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ٹیمیں تبدیل کرتے رہیں، شروع سے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتا رہا ہوں اور اسی کیساتھ وابستہ رہوں گا، میرے خیال میں اپنی ٹیم کو چھوڑنا نہیں چاہئے۔

بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2019ءمیں نیوزی لینڈ کیخلاف ناقابل شکست سنچری کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیند بہت زیادہ سپن ہو رہی تھی اور حفیظ بھائی نے کہا تھا کہ ٹیسٹ میچ کی طرح کھیلو، یہی کوشش کی اور کامیاب رہا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -