جمعہ کے باعث لاک ڈائون میں خصوصی سختی، نماز ظہر کی ادائیگی گھروں میں کرنے کے لیے مساجد میں اعلانات

جمعہ کے باعث لاک ڈائون میں خصوصی سختی، نماز ظہر کی ادائیگی گھروں میں کرنے کے ...
جمعہ کے باعث لاک ڈائون میں خصوصی سختی، نماز ظہر کی ادائیگی گھروں میں کرنے کے لیے مساجد میں اعلانات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )پورے ملک کی  طرح آج بارہویں روزبھی لاک ڈاؤن جاری رہا، جمعہ کے  باعث لاک ڈاؤن میں خصوصی سختی  ، ملک بھر کی طرح عمرکوٹ میں مکمل لاک ڈاوں پر عمل کرانے کیلئے پولیس اور رینجرز کے جوان بازاروں میں گشت کرکے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے میں مصروف رہے  ۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پانچ افراد کو مساجد میں چھوڑا گیا  ، لوگوں کو نمازظہرکی گھروں میں ادائیگی کےلیے مساجد سے اعلانات ، مساجد کے دروازوں کےباہر پولیس گارڈ تعنیات ، کرونا وائرس کے باعث صوبے بھر مکمل ڈاون سے تمام تجارتی مراکز سرکاری دفاتر بند ہیں شہر بھر میں سناٹا چھایا ہواہے ۔

لاک ڈاون پر عمل درآمد کرانے کے لیئے پولیس رینجرس اور پاک افواج کے جوان گلیوں بازاروں کا گشت کرنے مصروف ہیں لوگوں کو گھرون تک محدود رکھنے پر عمل کرا رہے ہیں نماز جمعہ کے لیئے صرف پانچ افراد کو مساجد میں نمازکی ادائیگی کی اجازت  دیگر لوگوں کو گہروں نماز ادا کرنے کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے اور میڈکل اسٹورز بھی بند ہے شھر بھر میں مکمل ڈاوں کا عمل جاری سڑکیں ویران آج بارہویں روز بھی شہر میں مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے جمعہ کےباعث بارہ بجے سے تین بجے تک لاک ڈاؤن میں سختی رہی شہر کی مین شاہراہوں پر فوج رینجرز اور پولیس کا گشت جاری رہا لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے گھروں میں محدود رہ کر نماز ظہر گھروں میں ادا کی گی لوگوں نے توبہ استغفار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ الٰہی میں کورونا وائرس کےوباعی مرض سے پوری امت مسلمہ اورعالم  انسانیت کو محفوظ رکھنے کی دعائیں کی گئی .