ٹائیگر نام کی تاریخ کیا ہے ؟ معروف صحافی نے عمران خان کا پرانا کلپ شیئر کر دیا ، پی ٹی آئی کے تمام ٹائیگرز کو غصہ چڑھا دیا

ٹائیگر نام کی تاریخ کیا ہے ؟ معروف صحافی نے عمران خان کا پرانا کلپ شیئر کر دیا ...
ٹائیگر نام کی تاریخ کیا ہے ؟ معروف صحافی نے عمران خان کا پرانا کلپ شیئر کر دیا ، پی ٹی آئی کے تمام ٹائیگرز کو غصہ چڑھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2450 ہو گئی اور صورتحال کے پیش نظر چاروں صوبوں میں لاک ڈاﺅن کی سی صورتحال ہے جس کے باعث دیہاڑی دار افراد پس کر رہ گئے ، ایسے میں حکومت نے غریب افراد کی امداد اور راشن کیلئے پروگرام بنایا ہے جس کے تحت ” ٹائیگر فورس “ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ” ٹائیگر رفورس “ کے قیام کا اعلان کیا جو کہ کورونا وبائی مرض کے باعث ریلیف کیلئے کام کرے گی ، ٹائیگر فورس کو لے کر اس وقت سیاسی جماعتوں میں اختلاف ہے اور کہا جارہاہے اسے سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے اور یہ نام سیاسی ہے جس پر حکومت کی جانب سے اس کی تردیدی کی گئی لیکن اب سینئر صحافی ارشد شریف نے ٹویٹر پر عمران خان کی ایک ایسی پرانی ویڈیو شیئر کر دی ہے جس نے ہنگامہ پرپا کر دیاہے ۔
ارشد شریف نے وزیراعظم عمران خان کے ماضی میں کیے گئے ایک انٹرویو کا چھوٹا سا کلپ ٹویٹرپر شیئر کیا ہے جس کے ساتھ انہوں نے عنوان بھی درج کیا ہے تاہم اس کے بعد سے ٹویٹر پر طوفان سا برپا ہے اور پی ٹی آئی کارکنان غصے میں آ گئے ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ” میرے پاس موتی اور اس کے ساتھ چار اور کتے بھی ہیں ، وہ گارڈز ڈاگ میرے گھر کے باہر ہوتے ہیں ، یہاں پر صحافی ارشد شریف ان سے کتوں کے نام بتانے کا کہتے ہیں ، عمران خان نے نام بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ” بھالو، ٹائیگر ، شیرو اور شیبا ہیں ۔“

ویڈیو دیکھیں:


اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے ایک کتے کا نام ” ٹائیگر “ بتایا ہے جسے لے کر اس وقت سوشل میڈیا پر ہنگامہ سابرپا ہے اور صحافی ارشد شریف کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین تو انہیں ایسے ایسے القابات سے نواز رہے ہیں جن کا یہاں ذکر بھی مناسب نہیں ہے ۔
صحافی ارشد شریف نے اپنے ٹویٹ میں وضاحت دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ” کسی قسم کا ذو معنی مذاق کرنے کا ارادہ نہیں ، میں بھی پی ٹی آئی لیڈر عمران خان کی طرح کتوں کو پسند کرنے والا شخص ہوں ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -