” آپ لوگ خوش نہیں کہ۔۔۔“ ویڈیو وائرل ہونے پر شرمیلا فاروقی کا موقف بھی آگیا
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں زبان پھسل جانے پر مذاق کا نشانے بنانے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’ کیا آپ لوگ خوش نہیں کہ اس ٹینشن زدہ ماحول کو میں نے کم کرنے کی کوشش کی، میں نہیں جانتی تھی کہ میری زبان پھسلنے پر اس قدر ہنگامہ برپا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی آفت سے لوگوں نے کچھ نہیں سیکھا، یہ دوسروں کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
Aren’t you glad I’ve provided much comic relief in these depressing times?I am!Didn’t know I could create such hysteria with a simple slip of the tongue.Though this virus & the misery thereof hasn’t taught us much,we still don’t leave any opportunity to bring down ppl https://t.co/bgcugTZIoj
— Sharmila faruqi (@sharmilafaruqi) April 2, 2020
واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے مرغی کی ڈش کا طریقہ بتاتے ہوئے مرغی کو مچھلی کہ ڈالا۔ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہہ ’میں نے یہ مرغی لی ہے اور اس کی دم کاٹ دی اور اس کے دو حصے کرلیے ہیں‘۔اس دوران انہوں نے مرغی کے ایک حصے کو پکڑ کر کہا کہ یہ وائٹ فش ہے اور یہ بہت لذیذ ہے۔بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جہاں بعض لوگوں نے شرمیلا فاروقی کا خوب مذاق اڑایا وہی کچھ نے ان کا ساتھ بھی دیا۔ایک صارف اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ ہماری چکن ہماری مرضی ، ہم سنائیپر بولیں یا ہین۔ایک اور صارف نے کہا کہ ایسا ہو جاتا ہے، لیکن ایک بات ضرور ہے کہ آپ کے گھر کا کچن بہت خوبصورت ہے۔