”یہ سوچ خطرناک ہے کہ پاکستانیوں کو اس وجہ سے کورونا سے خطرہ نہیں “وزیراعظم نے سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی بڑی افواہ کو بے نقاب کردیا

”یہ سوچ خطرناک ہے کہ پاکستانیوں کو اس وجہ سے کورونا سے خطرہ نہیں “وزیراعظم ...
”یہ سوچ خطرناک ہے کہ پاکستانیوں کو اس وجہ سے کورونا سے خطرہ نہیں “وزیراعظم نے سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی بڑی افواہ کو بے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ کورونا کا معاملہ دو ہفتے کے بعد کہاں تک جائے گا،لاک ڈاون کرنا ہے تو غریبوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہوں گی کیونکہ لاک ڈاون تب کامیاب ہو گا جب غریبوں کے محلے میں بھی لاک ڈاون ہو گا ،صرف ڈیفنس یا گلبرگ کا لاک ڈاون کر کے کامیابی حاصل نہیں ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے ووہان میں دو مہینے کا لاک ڈاون کر کے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچا یا ،پاکستان میں غریبوں کے محلے میں کھانا دینے جائیں تو حملہ ہو جاتا ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈ یا پر تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں اس لیے اموات نہیں ہو رہیں کیونکہ ہماری قوت مدافعت مضبوط ہے ،یہ سوچ خطرناک ہے ،ہمیں بالکل خطرہ ہے اور پاکستانیوں کو ہر قسم کی احتیاط کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں ایک طرف کورونا ہے اور دوسری طرف معیشت ہے ،پاکستا ن میں ایک طرف کورونا ہے اور دوسری طرف بھوک ہے ،حکومت اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنائے گی ،ہم اشیائے خورد ونوش کی قلت نہیںہونے دیں گے ۔