حکومت نے 100دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو کتنے ارب ادا کئے؟مشیر تجارت نے حیران کن انکشاف کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت نے100دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 47 ارب روپے ادا کیے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے 100 دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو47 ارب روپے ادا کیے۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے2009 سے 2013 میں25 ارب روپے جاری کیے،2013 سے 2018 کے درمیان 42 ارب روپے جاری کیے گئے، موجودہ حکومت نے 19-2018 میں 46 ارب روپے دیے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 20-2019 میں اب تک میں47 ارب روپے دیے، موجودہ حکومت نے20ماہ میں93ارب روپےٹیکسٹائل سیکٹر کو دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے ریفنڈز کے اجرا کا اعلان جلد کریں گے۔