عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین اور دیگر افراد کی سنی گئی،حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین اور دیگر افراد کی سنی گئی،حکومت نے بڑا فیصلہ ...
عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین اور دیگر افراد کی سنی گئی،حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سےعراق میں پھنسے پاکستانی زائرین اور دیگرافراد  کو 7اپریل کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عراقی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کی خصوصی پرواز 7 اپریل کو بغداد سے زائرین کو لائے گی۔ذرائع کے مطابق چارٹر پرواز پی کے 9814 بغداد سے اسلام آباد پہنچے گی ، مسافروں کوچندگھنٹےکوروناٹیسٹ کیلئے ہوٹل میں رکھاجائے گا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد قرنطینہ اور دیگر اپنے گھروں کوجائیں گے جبکہ وطن واپس آنے والے تمام افراد پر محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ رابطے میں رہے گی۔

واضح رہے کہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین نے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ عراق میں سخت مشکلات کا شکار ہیں ،کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی خوف میں مبتلا ہیں جبکہ چند روز تک ان کے ویزے کی معیاد بھی ختم ہو جائے گی جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا لہذا وزیر اعظم اپنےپاکستانی ہم وطنوؓں کی مدد کریں اور خصوصی طیارے کے ذریعے مشکلات کا شکار پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔  

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -