سعودی عرب میں کورونا سے ایک ہی دن میں کتنے افراد جاں بحق ہوگئے؟ افسوسناک اعداد و شمار سامنے آگئے

سعودی عرب میں کورونا سے ایک ہی دن میں کتنے افراد جاں بحق ہوگئے؟ افسوسناک ...
سعودی عرب میں کورونا سے ایک ہی دن میں کتنے افراد جاں بحق ہوگئے؟ افسوسناک اعداد و شمار سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حرمین شریفین کی سرزمین سعودی عرب میں بھی کورونا کی وبا نے اپنے پنجے گاڑ کر 25 انسانوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 154 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے باعث 4 افراد نے  اپنی زندگیاں گنوائی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد کافی حوصلہ افزا ہے، یہاں جمعہ کو مزید 23 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے چھٹکارا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 351 ہوگئی ہے۔