کراچی میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد ،پولیس موقع پر پہنچی تو امام مسجد نے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس اور نمازی گتھم گھتا ہو گئے

کراچی میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد ،پولیس موقع پر پہنچی تو ...
کراچی میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد ،پولیس موقع پر پہنچی تو امام مسجد نے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس اور نمازی گتھم گھتا ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے پر شہریوں نے پولیس اہلکاروں پر ہی حملہ کردیا۔
تفصیل کے مطابق پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کرنے پر پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو امام مسجد کے اکسانے پر لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔مشتعل شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔اس موقع پر ایک شہر ی نے اہلکاروں کو اپنے گھر میں پناہ دے کرمشتعل ہجوم سے بچا یا ۔بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر امام مسجد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب شہریوں کے پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ہورہی ہیں جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا تھا۔

۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔