شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق بحث، شاہد آفریدی بھی میدان میں کود پڑے

شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق بحث، شاہد آفریدی بھی میدان میں کود ...
شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق بحث، شاہد آفریدی بھی میدان میں کود پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگر ماضی میں میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیلئے کوئی مثال قائم کی ہوتی تو آج ہمیں بدنامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں شرجیل خان کی شرکت کے بعد اب قومی ٹیم میں شامل کرنے کی بحث ہو رہی ہے اور بالخصوص رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے انہیں سکواڈ میں شامل کرنے سے متعلق باتیں شروع ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے کوئی ان کی حمایت کر رہا ہے تو کسی نے مخالفت بھی کی ہے کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ پی سی بی کو فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیلئے سخت قوانین بنانے چاہئیں تاہم پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے انہیں اس بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ کو اپنی کرکٹ پر توجہ دینی چاہئے اور ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے۔ 

تاہم اب شاہد خان آفریدی نے بھی دبے الفاظ میں محمد حفیظ کے موقف کی حمایت کر دی ہے جن کا کہنا ہے کہ بہت ساری چیزوں کو دیکھ کر چلنا پڑتا ہے اور سخت فیصلے کرنے ہوتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے ماضی میں اس بارے میں نہ کچھ کیا اور نہ ہی مثالیں قائم کیں جس کے بعد اس طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔
مایہ ناز آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، ہم نے وہاں مثالیں قائم نہیں کیں لیکن اب محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اور وہ درست کہہ رہا ہے، اگر اس قسم کے معاملات سے مستقبل میں بچنا چاہتے ہیں تو اب آپ قوانین بنائیں۔

مزید :

کھیل -