کورونا وائرس، اسرائیل میں پاکستان سے تین گنا زیادہ مریض سامنے آگئے، اموات کتنی ہوئیں؟

کورونا وائرس، اسرائیل میں پاکستان سے تین گنا زیادہ مریض سامنے آگئے، اموات ...
کورونا وائرس، اسرائیل میں پاکستان سے تین گنا زیادہ مریض سامنے آگئے، اموات کتنی ہوئیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی طرح اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کی وبا نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اور اس نے اسرائیل کی اہم ترین شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پاکستان سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہوچکی ہے۔

ورلڈاو میٹرز کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیل میں کورونا وائرس کے 173 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 30 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں جمعہ کے روز 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس  کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2458 ہے اور یہاں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 126 مریض  صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل میں 338 مریض اس وبا کے چنگل سے اپنی جان چھڑا چکے ہیں۔