وزیر اعظم عمران خان کنفیوژڈ ہیں اور لگتا ہے کہ کسی آئسو لیٹ کمرے میں۔۔۔سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ ساری قوم پریشان ہو جائے گی

وزیر اعظم عمران خان کنفیوژڈ ہیں اور لگتا ہے کہ کسی آئسو لیٹ کمرے میں۔۔۔سراج ...
وزیر اعظم عمران خان کنفیوژڈ ہیں اور لگتا ہے کہ کسی آئسو لیٹ کمرے میں۔۔۔سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ ساری قوم پریشان ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اب تک اعلانات اور تقریروں پر اکتفا کئے بیٹھی ہے،عوام مسائل سے دوچار ہیں جبکہ حکومت عملاً کہیں نظر نہیں آرہی،لاک ڈاؤن کو دو ہفتے ہونے کو آئے مگر ہسپتالوں میں کورونا سےلڑنےوالے ڈاکٹروں تک سامان پہنچا نہ مستحقین کو امداد کا ایک روپیہ ملا،وزیر اعظم کنفیوژڈ ہیں اور لگتا ہے کہ کسی آئسو لیٹ کمرے میں بیٹھے تقریروں کے ذریعے اپنی موجودگی کا احساس دلارہے ہیں،وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں حالانکہ ملک کے بہت بڑے حصے میں لاک ڈاؤن اور بہت سے علاقوں میں نہیں ہے مگر وزیر اعظم کو کچھ پتا نہیں،اس نازک صورتحال میں بھی حکومت اور اپوزیشن اکٹھے نہیں بیٹھ سکے جوقابل افسوس ہے،حکومت اور اپوزیشن اپنی اَنا کے گنبد سے باہر آکر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھائے،حکومت اُمرا کونوازنے کی بجائے عوام کو سبسڈی دے،تیل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے حکومت نے اب بھی کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے،حکومت نے بجلی و گیس کے بلوں کو جمع کرانے میں تین ماہ تک رعائت دینے کاا علان کیاتھا مگر بنکوں کو اس بارے میں گائیڈ لائن نہیں دی جس کی وجہ سے لوگ روزانہ بنکوں کے سامنے قطاروں میں لگے نظرآتے ہیں،حکومت 25ہزار سے کم آمدن والوں سے بل لینے کی بجائے معاف کرے ،وزیر اعظم ٹائیگر فورس بنانے کی بجائے بلدیاتی اداروں کو فعال کریں، 12سو ارب روپیہ ٹائیگر فورس پر لگانے سےخورد برد کا دروازہ کھلے گا،ہم حکومت کی کوتاہیوں پر خاموش نہیں رہیں گے،ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ،اشیائے خورد و نوش پر ٹیکس فوری ختم کیا جائے،حکومت گندم کی کٹائی کیلئے کسانوں کو مشینری اور سہولیات دے اور ایمرجنسی بنیادوں پر گندم کو سمیٹنے کے انتظامات کئے جائیں ،تبلیغی بھائیوں کے ساتھ حکومتی رویہ انتہائی قابل مذمت ہے،چھوٹے چھوٹے کمروں میں پچاس پچاس لوگوں کو قید کرنے اور تندرست لوگوں میں کورونا پھیلانے کی بجائے انتہائی عزت و احترام کے ساتھ ان کے علاقوں میں پہنچایا جائے،الخدمت فاؤنڈیشن کسی مذہب،مسلک،علاقے اور رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر قوم کی خدمت کررہی ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکیا،اس موقع پرمیاں محمداسلم،ڈاکٹرطارق سلیم،نصراللہ رندھاوااورکاشف چوہدر ی بھی موجود تھے۔سینیٹرسراج الحق نےکہاکہ سیاسی جماعتیں قوم کی خدمت کےلئےآگےبڑھیں،کورونا کےمریضوں سےمجرموں جیساسلوک کرنے کی بجائےعلاج معالجے سمیت تمام سہولیات فراہم کرے۔انہوں نےبتایاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کےایک لاکھ رضاکارملک بھرمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،کورونا وائرس کے باعث ساری دنیا پریشان ہے،نفسا نفسی کے عالم میں بڑے ممالک نے اپنی زمینی اور فضائی سرحدیں بند کردی ہیں، سیلف آئیسولیشن اپنے آپ کو کورونا سے بچانے کا واحد حل ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے تمام مراکز کو کورونا وائرس سے آگاہی اورعوام کی امداد کیلئے وقف کردیا ہے،الخدمت فانڈیشن اب تک 46کروڑ کا خشک راشن مستحقین تک پہنچاچکی ہے،خدمت کمیٹیاں قائم کر کے مقامی طور پر فنڈ جمع کر کے لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے،5 ہزار کمیٹیاں دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 6 ہزار مساجد،مندروں اور جیلوں کی صفائی اور سپرے کیا گیا ہے،پانچ سو سے زائد ہیلپ لائن قائم کی گئی ہیں جو دن رات عوام کی مشکلات حل کررہی ہیں،سینکڑوں ڈسپنسریاں ، ہسپتال اور تین سو ایمبولینس کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیا گیا ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا وائرس سے نپٹنا کسی ایک سیاسی جماعت یا این جی او کی ذمہ داری نہیں ہے،پاکستان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف صف اول کے مورچے پر لڑ رہے ہیں قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے،اس وقت رنگ ونسل،زبان اور مذہب سے بالاتر ہوکر پوری انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،حکومت اب تک تقریروں سے آگے بڑھ کر کوئی عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے،عوام اور مخیر حضرات آگے بڑھیں اور اپنی مدد آپ کے تحت مستحق افراد کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے لیکن وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے،وزیر اعظم سیلف آئیسولیشن میں ہیں ان کو عوام کے درد کا احساس نہیں،حکومت اللہ کو راضی کرنے کیلئے کاروباری افراد پر سود معاف کرنے کا اعلان کرے،جب وزیر اعظم ٹائیگر فورس بنائیں گے توپھرکسی سیاسی جماعت کو فورس بنانے سے نہیں روک سکیں گے۔

مزید :

قومی -