دنیا کی معمر ترین آبادی کس ملک کی ہے؟ پاکستان میں کتنے فیصد بوڑھے ہیں؟ حیران کن اعداد و شمار

دنیا کی معمر ترین آبادی کس ملک کی ہے؟ پاکستان میں کتنے فیصد بوڑھے ہیں؟ حیران ...
دنیا کی معمر ترین آبادی کس ملک کی ہے؟ پاکستان میں کتنے فیصد بوڑھے ہیں؟ حیران کن اعداد و شمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں شرح اموات کی بڑی وجہ وہاں کی معمر آبادی کو قرار دیا جارہا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جاپان دنیا کی سب سے بوڑھی آبادی کا ملک ہے۔

عالمی تنظیم پی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان دنیا کی سب سے معمر آبادی کا ملک ہے جہاں 28 اعشاریہ 2 فیصد افراد 65 برس کی عمر سے زائد ہیں۔  اٹلی  دنیا  کی دوسری بزرگ آبادی والا ملک ہے جہاں 65 برس سے زائد عمر کی آبادی کی شرح 22 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔

یورپی ملک فن لینڈ 21 اعشاریہ 9 فیصد بزرگوں کے ساتھ دنیا کا تیسرا، پرتگال 21 اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ چوتھا، یونان 21 اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ پانچواں معمر ترین آبادی والا ملک ہے۔

پی آر بی کے مطابق پاکستان میں 65 برس سے زائد عمر کے افراد کی شرح 4 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔ چین میں 11 اعشاریہ 9 فیصد لوگ 65 برس کی عمر سے زائد ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -