خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری چھٹیوں میں اضافہ کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختون خوا حکومت نے سرکاری تعطیلات میں 11 اپریل تک توسیع کر دی۔اس ضمن میں محکمہ ریلیف خیبرپختون خوا نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جو ضروری قرار دیئے گئے محکموں پر لاگو نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے اسکول 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔