وہ 3 ممالک جنہوں نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی امداد کردی، طبی سامان پہنچادیا

وہ 3 ممالک جنہوں نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی امداد کردی، طبی سامان ...
وہ 3 ممالک جنہوں نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی امداد کردی، طبی سامان پہنچادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی سخت ترین پابندیوں کے باوجود جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے طبی سامان کی امداد بھیج دی ہے۔

ایران کو بھیجی جانے والی امداد کیلئے اس میکانزم کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے جو امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان جرمن وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کیا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایران کو کس قسم کی طبی امداد بھیجی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ایران کو کن کمپنیوں کا سامان بھجوایا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا چونکہ میکانزم پر کامیابی سے عملدرآمد ہوا اور باآسانی ٹرانزیکشن ہوگئی اس لیے مزید تعاون کیلئے بھی کام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں طبی سامان کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے انہیں کورونا کے خلاف جنگ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کئی مواقع پر عالمی برادری سے ایران کی اس مشکل وقت میں مدد کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔