غیر ملکی ایئر پورٹ پر پھنسے 194 پاکستانی واپس آگئے، کس ملک میں تھے؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کی خصوصی پرواز کے ذریعے ترکی میں پھنسے ہوئے 194 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق194 پاکستانی غیر ملکی فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث ترکی کے شہر استنبول کے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے جنہیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ترکی سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے انتظامات مکمل ہیں، انہیں 24 گھنٹے کیلئے ایئرپورٹ پر ہی قرنطینہ کیا جائے گا جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کرکے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔