بابراعظم کے 5 سالہ انگلش مداح کا پیار بھرا خط، بابراعظم نے ایسا ردعمل دیدیا کہ آئی سی سی بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کم عمر پرستار کے تعریفی پیغام نے پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مختصر فارمیٹ میں عالمی نمبرون بلے باز بابراعظم کا دل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ نے بابراعظم کے پانچ سالہ مداح آسکر کا پیار بھرا مضمون ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جس میں بچے نے لکھا ہے کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ گزشتہ سال پاؤں کے آپریشن کے بعد ان سے ملاقات ہوئی تھی وہ بہت مہربان انسان ہیں۔مضمون میں چسپاں تصویر میں بابراعظم بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
Babar Azam ????
— Somerset Cricket ???? (@SomersetCCC) April 2, 2020
The hero of millions including 5-year-old Oscar who sent in this... ????#WeAreSomerset pic.twitter.com/oxOtDaYVQ9
بابراعظم نے ٹوئٹر پر آسکر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ ملاقات کے منتظر ہیں جبکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے آسکر کو دل لگا کر پڑھنے کا مشورہ دیا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی ان کے اس اقدام کو سراہا۔
Hey Oscar, thank you so much for such a kind note. I am so proud of you buddy. You are a rockstar. Study hard & play even harder champ! Look forward to meet you. #RiseAndRise https://t.co/ZKEVVhwM3b
— Babar Azam (@babarazam258) April 2, 2020