ڈینیل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت میدان میں آگئی،بڑا فیصلہ کرلیا

ڈینیل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت میدان میں ...
ڈینیل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت میدان میں آگئی،بڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ ہفتے ڈینیل پرل کیس میں سند ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فوجداری مقدمات کے تناظر میں اگرچہ یہ ایک صوبائی معاملہ ہے، اسی تناظر میں سندھ کی حکومت کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ اپیل دائر ہونے کا عمل مکمل ہونے تک تمام ملزمان کے خلاف نقص عامہ کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کواپیل دائر ہونے تک تین ماہ کے لیے نظربند کیا گیاہے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے قانونی ضابطے پورے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 2 اپریل2020 کو امریکی صحافی کے قتل میں نامزد تین ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا اور ایک ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کیا تھا۔

مزید :

قومی -