صوبے میں جراثیم کش سپرے مہم کا آغاز کردیا، ناصر حسین شاہ

  صوبے میں جراثیم کش سپرے مہم کا آغاز کردیا، ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ کے احکامات پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ نے صوبے کے تمام اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کروادیا ہے۔وزیر بلدیات سندھ نے صوبے کی موجودہ نازک صورت حال کو دیکھتے ہوئے سپرے مہم کو جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سپرے مہم کی نگرانی سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ براہ راست کررہے ہیں جس کے تحت سندھ بھر کے انتیس اضلاع میں واقع دو ہزار یونین کونسلوں میں اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ صوبے کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ جس ولولے اور جوش کے ساتھ سندھ سے کرونا کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں،وہ پورے ملک کے لئے قابل تقلید ہے اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے افکار و ہدایت کی روشنی میں تمام صوبائی کابینہ متحرک اور مصروف عمل ہے۔ صوبائی وزیر نے عوام سے لاک ڈاون کو مزید موثر اور کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے،پولیس، سماجی و فلاحی تنظیموں، سیکورٹی اداروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ناصر حسین شاہ

مزید :

صفحہ آخر -