لاہور(این این آئی)غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12ہزار کی نقد امدادی رقم کے حصول کیلئے ہیلپ لائن نمبر 8171 پر لاکھوں ایس ایم ایس موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مستحق خاندانوں خاص طور پر کوروناوائرس کے باعث مالیاتی مسائل کا سامنا کرنے والے دیہاڑی داروں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ مستحق خاندان آئندہ بدھ کے روز سے نقد امدادی رقم حاصل کرسکیں گے،ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے استعمال کے ذریعے پروگرام میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ اشیا ئے ضروریہ کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے تاکہ عوام کیلئے ان اشیا ء کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جزوی لاک ڈاون میں اس ماہ کی چودہ تاریخ تک توسیع کا فیصلہ کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرثا