ڈینئل پرل قتل کیس،مجرم احمد شیخ کی سزائے موت 7سال قید میں تبدیل 

    ڈینئل پرل قتل کیس،مجرم احمد شیخ کی سزائے موت 7سال قید میں تبدیل 

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو7 سال قید میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ باقی تمام ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف 18 سال بعد اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئے کہ   احمد عمر شیخ پر اغوا کا الزام ثابت ہوا، ڈینیل پرل کے قتل کا الزام کسی ملزم پر ثابت نہیں ہوا۔خیال رہے برطانوی شہریت رکھنے والے ملزم احمد عمر شیخ کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، ملزم فہد سلیم، سید سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15 جولائی 2002 کو سزا سنائی تھی۔ملزمان پر امریکی صحافی ڈینیل پرل کو اغوا برائے تاوان اور قتل کا الزام تھا، ڈینیل پرل امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل جنوبی ایشیا ریجن کے بیورو چیف تھے، ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 2002 سے تعطل کا شکار تھیں۔

ڈینئل قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -