چینی سکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس: جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی سکینڈل اور منی لانڈرنگ مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظورکرلی گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چینی سکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی سیشن اور بینکنگ کورٹ عبوری ضمانتوںکی درخواستوں پرسماعت ہوئی،جہانگیر ترین اورعلی ترین بینکنگ کورٹ لاہو رمیں ضمانت کیلئے پیش ہوئے،درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ چینی سکینڈل میں لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہے ، مالیاتی امور میں صاف اور شفاف ہو ں ،ہمارے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے،شامل تفتیش ہوکر اپنی بے بنیاد ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے چینی سکینڈل میں 10 اپریل تک دونوں کی عبوری ضمانتیں منظور کیں اورپولیس کو دونوں ملزموں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں بینک کورٹ نے سات اپریل تک جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانتیں منظور کرلی اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین اورعلی ترین کے خلاف مبینہ مالیاتی فراڈ کامقدمہ درج ہے،جہانگیر ترین اورعلی ترین کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے نے درج کررکھاہے۔