کورونا کی تیسری لہر میں شدت ، صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا 

کورونا کی تیسری لہر میں شدت ، صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ہفتے میں دو دن ...
کورونا کی تیسری لہر میں شدت ، صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی کے ساتھ شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کے پیش نظر این سی او سی کی جانب سے پابندیاں بھی سخت کر دی گئی ہیں تاہم اب کے پی کے حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ہفتے میں دو روز پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کر دیاہے ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں 2 دن انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پاپندی عائد ہوگی جس کے باعث ہفتے اور اتوار کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے لیے تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی جب کہ گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ گاڑیوں کو بھی پابندی سےاستثنی حاصل ہے۔دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی بس سروس بدستور کھلی رہے گی۔