شادی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان نے اداکار ہ صباءقمر کیلئے خصوصی پیغام جار ی کر دیا 

شادی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان نے اداکار ہ صباءقمر کیلئے خصوصی پیغام جار ی ...
شادی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان نے اداکار ہ صباءقمر کیلئے خصوصی پیغام جار ی کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکار ہ صباءقمر اور عظیم خان کی موبائل فون پر شروع ہونے والی محبت کی مختصر کہانی موبائل فون پر ہی ختم ہو گئی  ، صباءقمر نے اچانک انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاگر کو شادی سے انکار کر دیا اور عظیم خان نے بھی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے انہیں دعاﺅں سے ’رخصت ‘کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسٹا گرام پر جاری پیغام میں صباءقمر نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی عظیم خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی ہے بلکہ بات چیت فون کے ذریعے ہی ہوتی تھی ۔صباءقمر نے گزشتہ روز پیغام جاری کرتے ہوئے شادی سے انکار کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کررہی ہوں اور امید ہے کہ آپ اسے سمجھیں گے ۔

صباءقمر کے اس اعلان کے بعد بلاگر عظیم خان نے رد عمل کا اظہار کیا کہ ’ یہ سب میری غلطی ہے ‘ ۔عظیم خان کے اس پیغام کے بعد دونوں جانب سے خاموشی تھی لیکن اب بلاگر نے ہمت کرتے ہوئے اداکارہ کیلئے خصوصی پیغام جار ی کر دیاہے جس میں عظیم خان کا کہناتھا کہ ’ ’ صباءقمر آپ بہت ہی شاندار شخصیت کی مالک ہیں ، آپ اس دنیا کی تمام خوشیوں کی حقدار ہیں ، اللہ آپ کو ہمیشہ کامیابی اور محبت عطا فرمائے ، دشوار گزار راستے اکثر اوقات خوبصورت منزل کی جانب جاتے ہیں “ ۔بلاگر عظیم خان نے انسٹا گرام پر جاری پیغام کے آخر میں کہا کہ ” میں اس تعلق کے ختم ہونے کی تمام ذمہ داری خود پر لیتا ہوں ۔“

یاد رہے کہ صباءقمر کی جانب سے شادی کی تصدیق کرنے کے بعد عظیم خان کے خلاف سوشل میڈیا پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے جس پر بلاگر نے اپنا موقف جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور صباءقمر بھی ان کے حق میں میدان میں آئیں تھی اور انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا تھا لیکن اچانک سے یہ رشتہ اختتام کو پہنچ گیا ۔

مزید :

تفریح -