12 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر, حکومت نے شرائط طے کر لیں

12 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر, حکومت نے شرائط طے کر لیں
12 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر, حکومت نے شرائط طے کر لیں

  

لاہور  ( ویب ڈیسک)  پنجاب حکومت نے 12 لاکھ روپے میں تین مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کرلیں، کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا۔

پنجاب حکومت محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق جو شرائط طے کی گئی ہیں ان کے مطابق ماہانہ 60 ہزار روپے سے کم ذرائع آمدن والے افراد یہ گھر لینے کے اہل ہوں گے، جس تحصیل میں ہاؤسنگ سکیم ہوگی وہیں کے افراد کو یہ گھر ملے گا۔ 

درخواست کنندہ کے نام پر کسی بھی سرکاری ہاؤسنگ سکیم یا کسی جگہ کوئی پراپرٹی نہ ہو، ماہانہ ذرائع آمدن، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کے دستاویزات دینا ہوں گے، بارہ ایکڑ سے کم زرعی رقبے والے کاشتکار اس ہاؤسنگ سکیم میں گھر لینے کے اہل ہوں گے، گھر دس سال کے لئے کرائے پر بھی نہیں دیا جاسکے گا۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -