ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کا معاملہ، بھارت نے آئی سی سی کو کب تک معاملات طے پانی کی یقین دہانی کروائی؟ جانئے 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کا معاملہ، بھارت نے آئی سی سی کو ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کا معاملہ، بھارت نے آئی سی سی کو کب تک معاملات طے پانی کی یقین دہانی کروائی؟ جانئے 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے کہاہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹیکس اور پاکستانی سکواڈ کے ویزوں کے معاملات آئندہ ماہ تک حل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے ۔

نجی ٹی وی جیوسپر کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت مثبت انداز میں ہوئی ہے ،اعلامیے میں کہا گیاہے کہ بی سی سی آئی نے ٹیکس اور پاکستانی سکواڈ کے ویزے سے متعلق معاملات آئندہ ماہ تک حل ہو جانے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ اجلاس میں بنگلہ دیش میں شیڈول ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ملتوی کرنے اور آئی سی سی کے تمام مستقل ممبر کی ویمن ٹیموں کو ٹیسٹ اور ون ڈے سٹیٹس دینے کی منظوری بھی دی گئی۔اس تناظر میں برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز میںخواتین ایونٹ کے میچزکو انٹرنیشنل میچ کا درجہ حاصل ہو گا۔

مزید :

کھیل -