کیا واقعی ماہرہ خان نے نکاح کرلیا؟ تصویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کا موقف بھی آگیا

کیا واقعی ماہرہ خان نے نکاح کرلیا؟ تصویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کا موقف ...
کیا واقعی ماہرہ خان نے نکاح کرلیا؟ تصویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کا موقف بھی آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برائیڈل ڈریس میں اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کے دوسرے نکاح کی افواہیں سامنے آئیں  جس پر اب اداکارہ کا موقف بھی آگیا۔

اداکارہ نے سرخ برائیڈل ڈریس میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکی  جس پر افواہیں شروع ہوگئیں کہ بالآخر ماہرہ خان نے شادی کرلی ، اس کے بعد اداکارہ کو مبارکبادیں بھی وصول ہونا شروع ہوگئیں۔

ان افواہوں نے زور پکڑ ا تو اداکارہ نے کہا کہ جب شادی ہوگی تو کسی کو معلوم ہوگا، میری پھوپھی سمیت ہر بندہ ایک ہی سوال پوچھ رہا ہے کہ نکاح کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کے بارے پوچھ رہا ہے ۔ 

اس سے قبل ماہرہ خان اعتراف کرچکی ہیں کہ معروف ڈیزائنر کو وہ پسند کرتی ہیں۔

مزید :

تفریح -