تحسین عابدی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

تحسین عابدی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
تحسین عابدی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکمران جماعت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم ) کی خاتون رہنماء تحسین عابدی نے پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل 24 نے اپنے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا۔ 

ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تحسین عابد ی کے پیپلزپارٹی  سے معاملات طے  ہوگئے ہیں ، انہوں نے ایم کیوایم سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج کسی بھی وقت نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان ہوسکتا ہے ۔ 

مزید :

سیاست -