شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی تقریب کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر)شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پاکستان و دیگر ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے عقیدت و احترام سے منائی گئی ،پروگرام صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ میاں ہانس کی صدارت میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے جیالے سمیع اخوان خیل کو مہمان خصوصی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
سیکریڑی انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ ذوالفقار علی مغل نےتمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اسٹیج سیکریڑی کے فرائض انجام دیتے ہوئے پروگرام تلاوت قرآن پاک سے شروع کروایا نعتیہ کلام بحضور سرور کائنات خاتم النبین حضرت محمد صلی ا للّٰہ علیہ وسلم کے بعد مقررین نے قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی زندگی سیاسی جدوجہد ملک و عوام کے لیے کئے گئے فلاحی و ترقیا تی کاموں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قائد عوام کے فلسفہ پر روشنی ڈالی ،شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پاکستان میں فادر آف ڈیموکریسی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا اور پیپلز پارٹی کو فاؤنڈر آف ڈیموکریسی پارٹی کہا جائے تو بھی کوئی غلط نہ ہوگا پیپلز پارٹی نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے قربانیوں کی ایک داستان رقم کی ہے ملکی سرحدوں کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنایا روٹی کپڑا مکان جو نعرہ لگایا اُسے پورا کرکے دیکھایا آخری دور حکومت میں آصف علی زرداری کی صدارت میں اٹھارویں آئینی ترمیم اور بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام دیے اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی بنیاد رکھی اور اب بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اُسی فلسفہ اور مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں پیپلز پارٹی جب دوبارہ برسر اقتدار آئی عوامی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کے کام جاری رہینگے مقررین جن میں صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس ، نائب صدر نثار خٹک ، صدرمنارٹی ونگ بشیر بہادر ، ڈپٹی سیکریڑی جنرل عرفان قمر گوندل ، سیکریڑی انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل ، فنانس سیکریٹری ارشد بٹ ، مہمان خصوصی سمیع اخون خیل ، وومن ونگ گلف سیکریڑی انفارمیشن نجمہ جیلانی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل نجمہ شاہ ، ڈپٹی سیکریڑی انفارمیشن سمیہ ناز ، ڈپٹی سیکریڑی انفارمیشن احسن نذیر اکمل ، جنرل سیکریڑی کلچرل فورم غضنفر نقوی ، صدر علماء مشائخ ونگ فرحان نقشبندی ، سینیر نائب صدر دبئی شفیق الرحمان صدیقی ، نائب صدر دبئی آمین سرگانہ و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا پروگرام کے اختتام پر شہید قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو ، شہید جمہوریت بینظیر بھٹو سمیت تمام پارٹی شہدا کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور میڈیا ارکان کی شرکت کا شکریہ ادا کیا گیا۔

