پاکستانی کھلاڑی نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی کھلاڑی نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی کھلاڑی نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی  کا گینیزبک کا عالمی ریکارڈ توڑدیا ۔
جیو نیوز کے مطابق بھارتی کھلاڑی روہتاش چوہدری نے80 پاونڈوزن کےساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئےتھے جبکہ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے ریکارڈاپنےنام کرلیا۔مارشل آرٹسٹ عرفان محسود  کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔
عرفان محسود کے مطابق گنیز بک آف ورلڈریکارڈ نےای میل کےذریعہ ریکارڈکی تصدیق کردی ہے ۔عرفان کامجموعی طورپریہ 41 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے جبکہ اس سے پہلےعرفان محسودامریکہ، برطانیہ اور انڈیا سمیت کئی ممالک کے  ریکارڈز پاکستان کےنام کرچکاہے۔

مزید :

کھیل -