چینی کا سرکاری ریٹ 85 روپے مقرر لیکن لاہور میں کتنے روپے کلو فروخت ہو رہی ہے؟

چینی کا سرکاری ریٹ 85 روپے مقرر لیکن لاہور میں کتنے روپے کلو فروخت ہو رہی ہے؟
چینی کا سرکاری ریٹ 85 روپے مقرر لیکن لاہور میں کتنے روپے کلو فروخت ہو رہی ہے؟
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت میں تاجروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے، چینی کی فروخت سرکاری نرخ سے 15 سے 35 روپے مہنگی فروخت کرنے لگے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے لاہور شہر میں چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن اس ریٹ میں چینی کہیں بھی دستیاب نہیں ہے۔ دکانداروں کی جانب سے شہر بھر میں چینی 100 سے 120 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ دکانداروں کا اس حوالے سے موقف ہے کہ انہیں پیچھے سے ہی چینی مہنگی مل رہی ہے تو اس لیے نقصان کے ساتھ تو نہیں بیچ سکتے۔