عدم اعتماد کی قرارداد آئین کے منافی قرار، ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دیدی

عدم اعتماد کی قرارداد آئین کے منافی قرار، ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دیدی
عدم اعتماد کی قرارداد آئین کے منافی قرار، ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے فواد چوہدری کے عدم اعتماد تحریک پر اٹھائے گئے آئینی اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور رولنگ جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے نکتہ اٹھایا کہ 7 مارچ 2022 کو ہمارے سفیر کو ایک میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے جہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے ، اگر یہ کامیاب نہیں ہوتی تو پاکستان کا آئندہ کا راستہ بہت مشکل ہوگا ، اس سے اگلے دن 8 مارچ  2022 کو  پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آجاتی ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ جناب سپیکر  غیر ملکی طاقتوں کی ایماء پر  تحریک عدم اعتماد  آئین کے منافی ہے ۔

قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ فواد چودھری کا پوائنٹ درست ہے ،  غیر ملکی طاقتوں کی ایماء پر تحریک عدم اعتماد   کی قرارداد آئین کے منافی ہے ، لہذا میں اسے مسترد کرنے کی رولنگ دیتا ہوں ۔