جگن کاظم پاکستان ٹیلی وژن کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین میزبان بن گئیں

Apr 03, 2023 | 03:52 PM

  لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ جگن کاظم پاکستان ٹیلی وژن کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین میزبان بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ و میزبان جگن کاظم پی ٹی وی لاہو رسنٹر سے مارننگ ودجگن کاظم پیش کررہی ہیں اوراس حوالے سے وہ پی ٹی وی کی تاریخ میں مارننگ شو کرنے والی واحد میزبان ہیں جو سب سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ جگن کاظم پی ٹی وی سے 22لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل وہ ایک نجی ٹی وی چینل میں مارننگ شو کررہی تھیں تاہم قیصر شریف کے پروگرام مینجر بننے کے بعد اداکار ہ جگن کاظم کو دوبارہ سے پی ٹی وی کے مارننگ شومیں میزبان کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں