اجزاء
دودھ دو کلو
چاول چوتھائی کپ، پندرہ منٹ کیلئے بھگودیں
چینی حسب ذائقہ، یا تین چوتھائی کپ (کھیر میں ذرا تیز چینی ڈالی جاتی ہے)
بادام پستے نیم گرم پانی میں بھگوکر چھلکا اتارلیں اور باریک باریک کاٹ لیں
پانی ڈیڑھ کپ
تیار کرنے کی ترکیب
چاول اور ڈیڑھ کپ پانی بھاری پیندے کے برتن میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں،
پانی خشک ہونے لگےتو لکڑی کے چمچے سے چاول اچھی طرح مسل لیں،تاکہ ان کے ٹکڑے ہوجائیں،
اب ان چاولوں میں ایک لٹر دودھ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں،
اور وقفے وقفے سے چمچہ چلاتے جائیں،،،برتن کی دیوار پر چپکنے والا دودھ بھی چمچےکےساتھ کھرچ کر پکتے ہوئے دودھ میں ملاتی جائیں،
دودھ خشک ہوکرچوتھائی یعنی ایک پاؤ رہ جائے، چاول خوب نرم ہوجائیں تو ایک بار پھر آنچ ہلکی کر کے چمچے سے خوب اچھی طرح چاول مسلتی جائیں،
اب باقی کا ایک لٹر دودھ بھی ڈال دیں،مزید پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں،
گاڑھی ہونے لگے تو چینی ڈال دیں، تین چار منٹ مزید پکائیں،
اب کسی پیالے میں نکال کراوپر سے بادام پستہ چھڑک دیں.