رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی ﷺ میں کتنے لوگ آئے؟ تعداد سامنے آگئی

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی ﷺ میں کتنے لوگ آئے؟ تعداد سامنے آگئی
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی ﷺ میں کتنے لوگ آئے؟ تعداد سامنے آگئی
سورس: Twitter

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)  رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ  کی زیارت کی۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق زائرین کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے مسجد، اس کے صحن اور سہولیات کو مسلسل صاف کیا جا رہا ہے۔ مکہ مکرمہ  میں  مسجد حرام  اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ  میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کی آمد کا سلسلہ تیز ہوجاتا ہے۔

دنیا بھر سے مسلمان اس مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ بعض لوگ اپنے کام کاج چھوڑ کر پورا مہینہ مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں گزارتے ہیں اور رمضان کی سعادتیں اور برکتیں سمیٹتے ہیں۔