ہائیکورٹ کے ججز کے خط پرازخودنوٹس پرسماعت آج ہوگی 

ہائیکورٹ کے ججز کے خط پرازخودنوٹس پرسماعت آج ہوگی 
ہائیکورٹ کے ججز کے خط پرازخودنوٹس پرسماعت آج ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے ججز کے خط پرازخودنوٹس پرسماعت آج ہوگی ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سربراہی میں7رکنی لارجر بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے خط پر سماعت کریگا۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ کا حصہ ہونگے ۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ خط پر از خود نوٹس لیکر معاملہ پر سماعت کی منظور دی تھی کمرہ عدالت نمبر ایک میں ججز کے خط پر سماعت ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -