جمیل اطہر قاضی اے پی این ایس پنجاب کمیٹی کے چیئرمین، محسن سیال نائب چیئرمین نامزد

کراچی، لاہور (پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر نازآفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سیدسرمد علی نے جمیل اطہرقاضی کو اے پی این ایس کی پنجاب کمیٹی (علاوہ،اسلام آباد/راولپنڈی) اور محسن سیال کو پنجاب گورنمنٹ ریکوری کمیٹی سال2024-25ءکے لئے چیئرمین نامزد کیا ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں امتنان شاہد (روزنامہ خبریں) سینئرنائب صدر، ایس ایم منیر جیلانی (روزنامہ پیغام)جوائنٹ سیکرٹری، بلال محمود(روزنامہ نوائے وقت)، عثمان مجیب شامی (روزنامہ پاکستان)، محسن بلال (روزنامہ اوصاف)، محمد وقار الدین (روزنامہ دنیا)، ہمایوں طارق (روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد)، شاہد محمود (روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آباد)، سعدیہ شریف (روزنامہ جنگ)، ہمایوں گلزار(روزنامہ سیادت)، فہد صفدر (روزنامہ سرزمین )، عمران رضا (روزنامہ ڈان)، سید سجاد بخاری (روزنامہ ابتک)، اویس رﺅف (روزنامہ جہانِ پاکستان)، چوہدری عبد الرحمن (روزنامہ نئی بات) ، محمد اویس رازی (روزنامہ طاقت)، عابد عبداللہ(روزنامہ ٹائمز) اور اویس خوشنود(روزنامہ صحافت) شامل ہیں۔محسن سیال (روزنامہ آفتاب) کوچیئرمین پنجاب گورنمنٹ ریکوری کمیٹی اور سید منیر جیلانی (روزنامہ پیغام )کو نائب چیئرمین نامزد کیاگیا ہے جبکہ اراکین میں امتنان شاہد (روزنامہ خبریں)سینئر نائب صدر، عثمان مجیب شامی (روزنامہ پاکستان)، اویس خوشنود (روزنامہ صحافت)،عرفان اطہرقاضی (روزنامہ تجارت)، عمران رضا (روزنامہ ڈان) اور نوراللہ (روزنامہ جنگ)شامل ہیں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنے ایک پیغام میں اے پی این ایس پنجاب کمیٹی کے چیئرمین جمیل اطہر قاضی، نائب چیئرمین محسن سیال و اراکین کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ من جملہ اراکین اے پی این ایس پنجاب کمیٹی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ حکومت اور پرنٹ میڈیا کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے میں پل کا کر دار ادا کریں گے اور انہیں پرنٹ میڈیا کے مسائل حل کرنے میں پنجاب حکومت کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمیٰ بخاری نے اے پی این ایس پنجاب کمیٹی کے چیئرمین جمیل اطہر قاضی ‘ نائب چیئرمین محسن سیال اور کمیٹی اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اے پی این ایس پنجاب کمیٹی صوبے میں پرنٹ میڈیا کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کا انہیں مکمل تعاون حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فورموں کے اشتراک سے پرنٹ میڈیا کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔