نریندر مودی پر بھی وہی الزام لگا دیا گیا جو عمران خان اپنے مخالفین پر لگاتے تھے

نریندر مودی پر بھی وہی الزام لگا دیا گیا جو عمران خان اپنے مخالفین پر لگاتے ...
نریندر مودی پر بھی وہی الزام لگا دیا گیا جو عمران خان اپنے مخالفین پر لگاتے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی پر انتخابات میں میچ فکس کرنے کا الزام لگا دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ انتخابی میچ شروع ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن کے دو امیدواران کو گرفتار کروا دیا گیا، وزیراعظم مودی ارب پتیوں کی مدد سے لوک سبھا کے انتخابات کا میچ فکس کروا رہے ہیں۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ انتخابات سے پہلے ہی حکومت اپنے مخالف امیدواران کو لیول پلیئنگ فیلڈ سےمحروم کر رہی ہے، الیکشن سے پہلے ہی میچ فکس کرنا دوبارہ اقتدار پر قبضے جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے امیدواروں کو انکم ٹیکس سمیت ریاستی اداروں کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، راہول گاندھی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں ووٹ نہ دیا تو میچ فکسر جیت جائے گا۔