کیا آپ جانتے ہیں ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر اینتھریکس کیا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر اینتھریکس کیا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر اینتھریکس کیا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے  ججز  کو  مبینہ طور  پر خط کے ذریعے  بھیجےگئے  پاؤڈر  اینتھریکس بیکٹیریا کو  بائیولوجیکل  یا  حیاتیاتی ہتھیار  بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اینتھریکس بیکٹریا قدرتی طور پر مٹی میں غیر فعال پڑا رہتا ہے لیکن  انسان کے رابطے میں آنے سے یہ فعال ہوجاتا ہے۔اینتھریکس بیکٹیریا کو لیبارٹری میں بھی تیارکیا جاسکتا ہے، مہلک بیکٹیریا کو خط کے ذریعے، کھانے اور  پانی میں ملا کر  یا ہوا میں بھی اچھال کر پھیلایا جاسکتا ہے۔

 طبی ماہرین کےمطابق اینتھریکس سفوف جسم کے کسی حصےکو لگنے سے شدید فلو جیسی شدید بیماری لاحق ہو سکتی ہے، انفیکشن میں‌ چھالے بھی بن جاتے ہیں جن میں‌ کھجلی ہوتی ہے۔ مناسب علاج نہ ہونے پرموت بھی واقع ہو سکتی ہے۔پچھلی تین سے چار دہائیوں میں مخالفین کے خلاف اینتھریکس کےاستعمال کےکئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سال2001  میں امریکا میں خطوط سے بھیجے گئے اینتھریکس سے 22 افراد متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 5 جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ان اینتھریکس حملوں نے امریکی ڈاک کے نظام کو معطل کر کے رکھ دیا تھا اور کچھ دیر کے لیے امریکی سینیٹ کی عمارت کو بھی بند کرنا پڑا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -