شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز،موٹر سائیکلوں،گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر) شہر میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق نیوانارکلی کے علاقے میں ڈاکو عابد سے 1لاکھ 40 ہزار روپے نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ڈیفنس اے کے علاقے میں مسلح ڈاکو جابر سے 1لاکھ 15ہزار نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو واصف سے 2 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، سول لائن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو جمشید سے 75ہزارروپے اور موبائل فون، لوہاری کے علاقے میں تنویر سے ڈاکو 95ہزارروپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں اکرم سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار اور موبائل، نصیر آباد میں وسیم سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 30ہزار نقدی موبائل فون اور شمالی چھاؤنی سے گن پوائنٹ پر عامر سے 90ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ شفیق آباد، مسلم ٹاؤن، شادمان، ڈیفنس بی،برکی سے گاڑیاں اور داتا دربار، ہنجروال، شیراکوٹ، ملت پارک سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔