لاہور انویسٹی گیشن ونگ میں سائبر کرائم سیل کا قیام آخری مراحل میں داخل

  لاہور انویسٹی گیشن ونگ میں سائبر کرائم سیل کا قیام آخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور انویسٹی گیشن ونگ میں سائبر کرائم سیل کا قیام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ایس ایس پی انویسٹی گیش کی سربراہی میں پولیس افسران کے انٹرویوز کئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہونیوالے انٹرویوز میں ایف آئی اے افسران بھی شامل ہیں سلیکٹ ہونیوالے پولیس افسران کو ایف آئی اے، سیف سٹی اور سی آر او سے کورسسز کروائے جائیں گے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری  نے کہا کہ کورسسز مکمل ہونے کے بعد افسران کو مختلف تھانوں میں تعینات کیا جائے گاسائبر کرائم سیل خواتین کو حراساں، بلیک میلنگ سمیت فنانشل کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کام کرے گاسائبر کرائم سیل کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیاء کرنا ہے سلیکٹ ہونیوالے افسران جلد آن لائن کرائم سے متعلق جرائم پر ورکنگ شروع کر دیں گے۔

مزید :

علاقائی -