پولیس ملازمین کو علاج کیلئے ساڑھے 8لاکھ روپے جاری 

    پولیس ملازمین کو علاج کیلئے ساڑھے 8لاکھ روپے جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر ویلفیئر برانچ میں کمپن سیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں  لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے  مزید 08 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے زخمی غازی کانسٹیبل عبدالرحمن کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی گوجرانوالہ کے سب انسپکٹر فیصل عمران کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے زخمی غازی کانسٹیبل محمد الیاس کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی غازی ہیڈ کانسٹیبل فریاد حسین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز کی سکروٹنی کے بعد منظوری دی تھی۔

 آئی جی پنجاب نے کہاکہ غازی افسران و اہلکاروں کا بہترین علاج معالجہ اولین ترجیح، ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -