ایف آئی اے کی کارروائیاں انسانی سمگلنگ‘ ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار‘ پاسپورٹ برآمد
لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتارایف آئی اے کی جاری کارروائیوں میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان محمد اسامہ، مرزا حسین بیگ اور غلام فرید کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ترجمان کے مطابق ملزم محمد اسامہ نے معصوم شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دیکر 30 لاکھ روپے ہتھیائے ملزم مرزا حسین نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹورے، چھاپے کے دوران ملزم سے 5 پاسپورٹ برآمد ہوئے جبکہ ملزم غلام فرید ٹیکنکل سینٹر کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا چھاپے کے دوران ملزم سے 8 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔