ملزم کو جیل کے بجائے گھر بھیجنے پر 2 سب انسپکٹروں کیخلاف مقدمہ درج

  ملزم کو جیل کے بجائے گھر بھیجنے پر 2 سب انسپکٹروں کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہورپولیس کا انوکھا کارنامہ، ملزم کو جیل کی بجائے گھر بھیج دیا۔ایس ایس پی آفتاب پھلروان نے دوسب انسپکٹروں کو حوالات میں بند کروا دیا وحدت کالونی پولیس نے فضل الرحمان نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ملزم فضل الرحمان کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا مقدمہ کے تفتیش انچارج منشیات سیل جواد سب انسپکٹر مسلم ٹاون کے سپرد کی گئی جواد عالم نے ملزم فضل کو عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم فضل الرحمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تفتیشی افسرنے ملزم کو جیل کی بجائے گھر بھیج دیا تفتیشی افسر جواد کے ساتھ اس ساز باز میں سب انسپکٹر ارسلان بھی شامل تھا ملزم فضل الرحمان دوبارہ عبوری ضمانت کروانے عدالت گیا تو بھانڈہ پھوٹ گیا ایس ایس پی آفتاب پھلروان نے انکوائری کے بعد دو سب انسپکٹروں اور ملزم کے خلاف مقدمہ د رج کروادیا۔ 

مزید :

علاقائی -