پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیاں، 30 ملزمان گرفتار
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری ترجمان پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ پولیس ٹیمو ں نے صوبہ بھر میں 30 مقدمات درج کرتے ہوئے 30 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 4368 پتنگیں، 1073 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہا کہ 36 روز کے دوران 3526 مقدمات درج کئے گئے۔
کرتے ہوئے 3659 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
، ملزمان کے قبضے سے 223881 پتنگیں اور 15799 چرخیاں برآمد ہوئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سپروائزری افسران کو دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی کے احکامات جاری کئے۔