الامین اکیڈمی کے زیر اہتمام افطار ڈنر،صحافیوں،دانشوروں کی بھرپور شرکت
لاہور(سٹی رپورٹر)عطاء الحق قاسمی،سلمان غنی اورسہیل وڑائچ لوگوں سے اختلاف بھی اخلاقیات کے دائرہ میں رہ کر تے ہیں،علم، ادب اورفہم آج کی نوجوان نسل کو ان تینوں شخصیات سے سیکھنا چاہیے۔ علم وعمل کی دنیا میں یہ تینوں نام معتبر اور باکمال ہیں یہ باتیں الامین اکیڈمی فاؤنڈیشن میں عطاء الحق قاسمی کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے، سلمان غنی اور سہیل وڑائچ پیڑن الامین اکیڈمی فاؤنڈیشن کو حسن کارکردگی ایوارڈ ملنے پرچیف پیٹرن الامین اکیڈمی مجیب الرحمن شامی نے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تین نام جب کسی شخصیت پر تنقید بھی کرتے ہیں تو تنقید برداشت کرنے والا تنقید کا لطف اٹھاتا ہے۔مجیب الرحمن شامی نے الامین اکیڈمی فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اکیڈمی کا ساتھ دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک 122 افسروں کی تعیناتی اس بات کی بہت بڑی دلیل ہے کہ یہ ادارہ آنے والے دنوں میں مزید ترقی کرے گا۔۔اوریامقبول جان نے کہا کہ عطاء الحق قاسمی، سلمان غنی اور سہیل وڑائچ کی باتیں ناظرین، حاضرین اور قارئین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔سید قاسم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عطاء الحق قاسمی،سلمان غنی اور سہیل وڑائچ پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔شاہد قادر سی ای او پنجاب ماڈل بازار نے کہا کہ یہ تینوں شخصیات عظمتوں کے مینار ہیں۔پیر نورالزمان اویسی،ڈاکٹر صغریٰ صدف، حبیب اکرم،محسن بھٹی،اکرام پہلوان ،عذیر احمد،نوید الحسن،حسن رضا اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔